ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں کوکین فروخت کرتے ہوئے نائجیرین گرفتار

منگلورو میں کوکین فروخت کرتے ہوئے نائجیرین گرفتار

Sat, 27 Aug 2016 15:00:22    S.O. News Service

منگلورو 27/اگست (ایس او نیوز) منگلورو شہر میں منشیات فروشی عام بات ہوگئی ہے۔ لیکن اب تک گانجہ اور حشیش جیسے ڈرگس پکڑے جانے کی بات سننے میں آرہی تھی۔ لیکن منگلوروپولیس کے بیان کے مطابق شہر میں پہلی بار کوکین فروخت کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ واردات میں منگلورو ساوتھ پولیس اسٹیشن کے افسران نے چھاپہ مارکر ایمیکا کلنٹن اوبنّا نامی ایک نائجیرین کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے چار کلو گرام کوکین بر آمد کرلی ہے۔ جس کی قیمت 2لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ اس کے پاس سے 39ہزار روپے نقد اور موبائل فون وغیرہ بھی ضبط کیے گئے  ہیں۔ مذکورہ نائجیرین کے بارے میں پولیس نے خبر دی ہے کہ وہ بزنس ویزا پر ہندوستان آیا تھا مگر ویزا کی مدت ختم ہونے کے باجود غیر قانونی طور پر یہاں مقیم رہا۔ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ نشیلی دوا گوا سے خریدی تھی اور وہ منگلورو میں زیادہ مالدار نوجوانوں اور طلباء کو یہ کوکین فراہم کیا کرتا تھا۔پولیس معاملے کی گہرائی سے جانچ کررہی ہے۔
 


Share: